PSX میں کاروباری دن کا مثبت اختتام
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا اختتام مثبت سطح پر ہوا ہےایشیائی ترقیاتی بینک (ADP) کی طرف سے قرض کے اجراء، سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کی معاشی مدد کے لئے خصوصی پیکییج کی خبروں اور ملک سے باہر افغانستان کو غیر ملکی زرمبادلہ (Foreign Exchange Reserves) کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئےاقدامات کا سرمایہ کاروں کے پر مثبت اثر پڑا ہے۔ اسکے علاوہ گذشتہ کئی روز کی مندی کے بعد انڈیکس میں ٹیکنیکی اعتبار سے بھی بحالی دیکھنے میں آئی۔
آج KSE100 انڈیکس 173 پوائنٹس کے اضافے سے 41714 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آغاز پر ملے جلے رجحان کے بعد انڈیکس میں دن کے وسط میں بحالی شروع ہوئی اور تیزی کا مومینٹم دن کے اختتام تک برقرار رہا۔ آج اسکی کم ترین سطح 41512 اور بلند ترین لیول 41770 رہا۔ دوسری طرف KSE30 بھی 77 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15430 کی سطح پر بند ہوا۔ اسکی کم ترین سطح 15337 اور بلند ترین لیول 15443 رہا۔ اس طرح ٹریڈنگ رینج 106 پوائنٹس کے درمیان رہی۔
آج مارکیٹ میں 339 کمپنیوں کے اسٹاکس کی ٹریڈ ہوئی۔ جن میں سے 133 کے شیئرز کی قدر میں اضافہ، 179 کی قدر میں کمی جبکہ 27 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔