PSX میں کاروباری سرگرمیوں کا مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج کے دن کی کاروباری سرگرمیوں کا مثبت آغاز ہوا ہے۔ KSE100 انڈیکس ق سو پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42800 کی مزاحمتی حد (Resistance Level) کو عبور کرتے ہوئے 42861 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ دوسری طرف KSE30 انڈیکس 52 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 15779 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

پاکستان کے بطور ریاست دیوالیہ ہونے کی افواہیں جو کہ تواتر سے بھارتی میڈیا پر پھیلائی گئیں کے غلط ثابت ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد سیاسی عدم استحکام کے باوجود واپس آتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ 15 نومبر 2022ء سے بھارتی میڈیا پاکستان کے بارے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے حوالے سے خبریں نشر کر رہا ہے کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی درجہ بندی 75 پوائنٹس کر دی گئی ہے۔ لیکن urdumarkets.com کے ریسرچ ڈیسک کی تحقیق اور IMF کے ذرائع سے اس خبر کی تردید کی گئی ہے۔ ایسا کوئی بھی تھریٹ عالمی ادارے کی طرف سے جاری نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران ان خبروں کے سامنے آنے کے بعد سے PSX میں سے سرمایہ کار اپنی پوزیشنز فروخت کر کے سرمایہ نکال رہے تھے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button