PSX میں کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام

آج PSX میں کاروباری دن کا اختتام دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد نماز جمعہ کے بعد دوسرے سیشن کے دوران مثبت سطح پر ہوا ہے۔ دن کے آغاز پر ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کے پیش نظر منفی رجحان دیکھنے میں آیا جبکہ نماز جمعہ کے وقفے پر پہلے سیشن کا اختتام منفی رجحان پر ہی ہوا ۔ تاہم دوسرے سیشن کے دوران سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم میں نمایاں اضافہ ہوا اور کاروباری ہفتے کا اختتام مثبت رجحان کے ساتھ ہوا۔

آج KSE100 انڈیکس 121 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41301 کی سطح پر بند ہوا۔ آج اسکی بلند ترین سطح 41393 اور کم ترین لیول 41087 رہا۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس بھی دن بھر مثبت اور منفی ایریا کے درمیان متحرک رہا۔ اسکی بلند ترین سطح 15303 اور کم ترین 15191 رہا جبکہ دن کا اختتام 26 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15241 پر ہوا ہے۔

آج مارکیٹ میں 343 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن میں سے 127 کی قدر میں تیزی 192 میں کمی اور 24 کمپنیوں کی قدر میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button