Gold Price امریکی سیشنز میں 2050 سے اوپر مستحکم، US ADP Employment Report میں 1 لاکھ 7 ہزار ملازمتوں کا اضافہ .

US Bonds Yields decline 6 basic points below 4% ahead of FOMC Decision

Gold Price امریکی سیشنز میں 2050 سے اوپر مستحکم نظر آ رہی ہے . جس کی بنیادی وجہ آج جاری کی جانیوالی US ADP Employment Report کے توقعات سے منفی اعداد و شمار ہیں. جس کے بعد US Bonds Yields میں 6 بنیادی پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے اور یہ 4 فیصد سے نیچے آ گئی ہیں . واضح رہے کہ آج FOMC دو روزہ میٹنگ کے اختتام پر Monetary Policy کا اعلان کرنیوالی ہے .

US ADP Employment Report کی تفصیلات.

ADP Institute اور Standford Digital Economy کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2023 کے دوران US Labor Market میں 1 لاکھ 7 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا . معاشی ماہرین ایک لاکھ 45 ہزار کی توقع کر رہے تھے . واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 1 لاکھ 3 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے تھے .

رپورٹ کے مطابق 50 سے کم افراد پر مشتمل چھوٹی کمپنیوں میں 99 ہزار نئے کانٹریکٹس جاری ہوئے . جبکہ میڈیم سائز کی فرمز اور Corporate Sector میں سے 73 ہزار افراد کو اپنے عہدوں سے ہاتھ دھونے پڑے . ملازمتیں تبدیل کرنے والوں کی شرح 5.8 فیصد رہی . تاہم پہلے سے کم تنخواہ پر سوئچ کرنے والے افراد کی تعداد نمایاں اضافے کے ساتھ 10 فیصد سے تجاوز کر گئی .

رپورٹ بڑے مارجن کے ساتھ منفی اعداد و شمار پر مشتمل اور Labor Market پر Inflation کے منفی اثرات کی عکاسی کر رہی ہے .  یہی وجہ ہے کہ ریڈنگ سامنے آنے پر USD میںمندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . جبکہ US Bonds Yields میں بھی 6 بنیادی پوائنٹس کی کمی  ریکارڈ  کی جا رہی ہے . جس کا ایڈوانٹیج Gold سمیت Precious Metals نے حاصل کیا ہے .

FOMC .کا فیصلہ اور Gold Price پر متوقع اثرات.

حالیہ دنوں میں Interest Rate میں کمی کے بارے میں  متضاد بیانات سے مارکیٹ موڈ محتاط نظر آ رہا ہے۔ سرمایہ کاروں کی نگاہیں FOMC کے فیصلے سے زیادہ Chairman Fed کی پریس کانفرنس پر مرکوز ہیں۔ کیونکہ Ukraine پر روسی حملے کے بعد شروع ہونیوالے Rate Hike Program کے اختتام کا فیصلہ تو ہو چکا ہے . اب سوال صرف یہ باقی ہے کہ Rates میں کمی کا سلسلہ کب شروع کیا جائیگا.

Multinational اور معاشی تحقیقاتی ادارے Citi نےپیشگوئی کی ہے کہ Interest Rates میں کمی یعنی Rates cut  جون 2024 سے پہلے شروع کر دیا جائے گا .

اگر آج Federal Reserve  نے توقعات کے مطابق Interest Rates میں کمی کے شیڈول کا اعلان کر دیا. تو موجودہ صورتحال اپنی سمت جاری رکھے گی ۔ یعنی Dollar Index اور Treasury bonds کی قدر میں کمی آ سکتی ہے، جس کے بعد Crypto Currencies، Stocks  اور Commodities بالخصوص Gold  کی طلب میں اضافے کا امکان ہے

کچھ معاشی کی رائے یہ ہے کہ   امریکہ میں Inflation کی شرح ابھی تک اپنے ایداف سے خاصی اوپر ہے۔ ۔ جس میں کمی کا تسلسل جاری رکھنے کیلئے پر گذشتہ بارہ بار کی طرح Terminal Rate میں کمی کا سلسلہ شروع کر  دیا گیا تو Headline Inflation دوبارہ بے قابو ہو سکتی ہے

تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold اسوقت 20SMA سے اوپر  ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ  2030 ڈالرز کی  سطح  پر ہے . یہ  Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے  US Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت  ہے.  14 روزہ RSI اسوقت وسطی نقطے سے اوپر ہے. جو کہ اوپر کی طرف ریلی جاری رہنے کی پیشگوئی کر رہی ہے .

Gold Price امریکی سیشنز میں 2050 سے اوپر مستحکم، US ADP Employment Report میں 1 لاکھ 7 ہزار ملازمتوں کا اضافہ .
Gold

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button