آج KSE100 کا بنیادی اور ٹیکنیکی جائزہ۔

بنیادی جائزہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں گزشتہ ہفتے کی شدید مندی کے بعد آج کاروباری دن کا آغاز تیزی کے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں پاکستانی مرکزی بینک (State Bank of Pakistan) کو ورلڈ بینک کی طرف سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم کی وصولی اور عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں تیزی کا رجحان ہے۔ دریں اثناء آج کاروباری ہفتے کا پہلا دن اور رول اوور ویک گزرنے کے بعد نئے کانٹریکٹس کا بھی پہلا دن یے ۔اس کی وجہ سے بھی اسٹاکس کی طلب (Demand ) میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آج KSE100 آغاز میں 166 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 41306 پر آ گیا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے انڈیکس ایک خاص رینج میں ٹریڈ کرتا رہے گا اور یہ رجحان اس پورے ہفتے کے دوران جاری رہ سکتا ہے۔ لیکن چونکہ آج نئے کانٹریکٹس کا پہلا دن ہے اس لئے اگلے دو سے تین روز تک خریداری اور نئی پوزیشنز حاصل کرنے کا رجحان جاری رہ سکتا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

آج ابتدائی سیشن کے دوران KSE100 انڈیکس میں ٹریڈ کی ابتداء 166 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوئی ہے۔ ۔ جبکہ اب تک اس کی بلند ترین سطح 41325 اور کم ترین لیول 41140 رہا ہے۔ ٹیکنیکی اعشاریے (Technical Indicators ) اس سطح پر خریداری (Selling ) کا موقع ظاہر کر رہے ہیں ۔ آج کی 4 Moving Averages خرید جبکہ 2 فروخت کے رجحان کو ظاہر کر رہی ہیں۔ گذشتہ 200 گھنٹوں کی سادہ حرکاتی اوسط (200SMA ) واضح نشاندہی کر رہی ہے کہ 41300 کی سطح پر Bulls سرگرم ہو جاتے ہیں اور یہاں سے اوپر کی طرف 3 سے 4 سو پوائنٹس کی تیزی سے 41700 اور 42100 کی نفسیاتی حدیں عبور کرنے کے لئے Bulls ایک اچھا مومینٹم بنا دیتے ہیں اس سطح پر اب تک 31961 ٹریڈز ہو چکی ہیں۔آج انڈیکس میں 60 فیصد کمپنیز ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں جن میں سے 168 کی قدر میں اضافہ، 104 میں مندی اور 15 کی قدر میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آ رہی۔ 41310 آج کا محور (Pivot) ہے۔ یہاں سے اوپر پہلی نفسیاتی حد (R1 ) 41700، جبکہ اسکے بعد 42100 اور 42500 دوسری (R2 ) اور تیسری (R3 ) نفسیاتی حدیں ہیں۔ جبکہ نیچے کی طرف سپورٹ لیولز آج 41100، 40700 اور 40300 ہیں۔ آج 50 فیصد Bullish اور 10فیصد Bearish جبکہ 40 فیصد Side Ways ہے۔ اس طرح آج KSE100 کا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias ) بھی Bullish ہے۔ لیکن ٹرینڈ لائن ایک محدود رینج میں ٹریڈ ظاہر کر رہی ہے لیکن یہاں سے اوپر 3 سے 4 سو پوائنٹس کا Bullish Pull نظر آ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button