آج کی ٹریڈ میں KSE100 کے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کا جائزہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج دن کا آغاز تیزی کے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ آج پاکستانی معاشی مارکیٹس ( Financial Markets) فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF ) کی طرف سے پاکستان کا نام ساڑھے چار سال کے بعد گرے لسٹ سے نکالے جانے کے بعد Bullish مومینٹم نظر آرہا ہے کیونکہ یہ ایک بڑا مثبت ٹریگر ہے۔ لیکن دوسری طرف پاکستان کے سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے مارکیٹ میں اتنی تیزی کا رجحان نظر نہیں آ رہا جتنا بڑا مثبت ٹریگر اسے ملا ہے۔ تاہم اس کے باوجود سرمایہ کاروں میں خریداری کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج KSE100 انڈیکس 292 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42506 پر آ گیا ہے۔ آغاز پر انڈیکس میں میں ساڑھے تین سو پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی۔ ان کے علاوہ KSE100 بھی عالمی اسٹاکس (Global Stocks ) میں آنیوالی تیزی اور حاصلات (Gains ) کی لہر سے متاثر ہوا ہے۔ جس نے آج پوری دنیا کی اسٹاک مارکیٹس کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج پاکستانی مارکیٹ میں اب تک 75 فیصد کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 197 کمپنیز کی قدر میں تیزی، 67 میں گراوٹ اور 13 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔ اب تک 90 منٹس کی ٹریڈ کے دوران 33500 ٹرانزیکشنز ہو چکی ہیں۔ جبکہ اب تک 11 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ انڈیکس کل کی نسبت 0.70 فیصد اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 42672 اور کم ترین لیول 42213 ہے۔ آج ٹیکنیکل انڈیکٹرز خریداری (Buying ) کا مشورہ دے رہے ہیں۔ اسوقت مارکیٹ کا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias ) Bullish ہے۔ 5حرکاتی اوسط (Moving Averages ) خریداری (Buying) کی جبکہ 2 فروخت ( Selling ) کو ظاہر کر رہی ہیں آج کی نفسیاتی حدیں (Resistances ) بھی 42700، 43100 اور 43800 ہیں۔جبکہ نفسیاتی سپورٹ کے لیولز 42200، 41700 اور 41300 ہیں۔ آج KSE100 کا RSI بھی 71 ہے جو کہ مثبت انڈیکیشن ہے۔ اگر محور (Pivots ) پر نظر ڈالیں تو موجودہ سطح پر محور 42450 ہے۔ جبکہ پانچویں Moving Average بھی خریداری کے ٹرینڈ کو ظاہر کر رہی ہے۔ 42800 سے اوپر اچھے Bullish Momentum کی توقع ہے جو کہ انڈیکس کو 43 ہزار کے نفسیاتی ہدف اور 43200 کی نفسیاتی حد سے اوپر بآسانی ایک بڑے Bullish Pull کے ساتھ لے جا سکتا ہے لیکن اس کے لئے 42800 کے دوسری نفسیاتی حد کو عبور کرنا ضروری ہے جس کے بعد انڈیکس اپنی 200SMA کا 61.8 فیصد واپس حاصل کر لے گا۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج پاکستانی مارکیٹ میں اب تک 75 فیصد کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 197 کمپنیز کی قدر میں تیزی، 67 میں گراوٹ اور 13 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔ اب تک 90 منٹس کی ٹریڈ کے دوران 33500 ٹرانزیکشنز ہو چکی ہیں۔ جبکہ اب تک 11 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ انڈیکس کل کی نسبت 0.70 فیصد اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 42672 اور کم ترین لیول 42213 ہے۔ آج ٹیکنیکل انڈیکٹرز خریداری (Selling ) کا مشورہ دے رہے ہیں۔ اسوقت مارکیٹ کا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias ) Bullish ہے۔ 5حرکاتی اوسط (Moving Averages ) خریداری (Buying) کی جبکہ 2 فروخت ( Selling ) کی کیں۔ آج کی نفسیاتی حدیں (Resistances ) بھی 42700، 43100 اور 43800 ہیں۔جبکہ نفسیاتی سپورٹ کے لیولز 42200، 41700 اور 41300 ہیں۔ آج KSE100 کا RSI بھی 71 ہے جو کہ مثبت انڈیکیشن ہے۔ اگر محور (Pivots ) پر نظر ڈالیں تو موجودہ سطح پر محور 42450 ہے۔ جبکہ پانچویں Moving Average بھی خریداری کے ٹرینڈ کو ظاہر کر رہی ہے۔ 42800 سے اوپر اچھے Bullish Momentum کی توقع ہے جو کہ انڈیکس کو 43 ہزار کے نفسیاتی ہدف اور 43200 کی نفسیاتی حد سے اوپر بآسانی ایک بڑے Bullish Pull کے ساتھ لے جا سکتا ہے لیکن اس کے لئے 42800 کے دوسری نفسیاتی حد کو عبور کرنا ضروری ہے جس کے بعد انڈیکس اپنی 200SMA کا 61.8 فیصد واپس حاصل کر لے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button