کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ، تھرٹی اور آل شیئر انڈیکسز کی کارکردگی کا جائزہ
آج کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ ( KSE Hundred ) انڈیکس 139 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42001 پر بند ہوا۔ ہنڈرڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح 42092 اور کم ترین لیول 41862 رہا۔ اس طرح کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس محض 230 پوائنٹس کے درمیان میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ اگر کے۔ایس۔ای تھرٹی انڈیکس (KSE Thirty Index ) کا جائزہ لیں تو یہ 60 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15723 کی سطح پر بند ہوا۔ اسکی بلند ترین سطح 15762 اور کم ترین لیول 15662 رہا۔ اس طرح تھرٹی انڈیکس کا دائرہ 100 پوائنٹس کے درمیان میں رہا۔ آج تھرٹی انڈیکس میں 2 کروڑ 89 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔
کے۔ایس۔ای آل شیئر انڈیکس( KSE All Share Index ) آج 58 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 28806 کی سطح پر بند ہوا۔ آل شیئر انڈیکس میں 11 کروڑ 84 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ اسکی بلند ترین سطح 28863 اور کم ترین لیول28747 رہا۔ اس طرح آل شیئر انڈیکس 116 پوائنٹس کے درمیان میں رہا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔