US Stocks میں دن کا ملا جلا اختتام ، Headline Inflation میں اضافے سے Dollar Index میں بحالی.

Dow Jones gained 16 points, while Nasdaq Composite ends without change

US Stocks میں دن کا اختتام ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا ، گزشتہ روز ریلیز ہونے والی CPI Report میں Headline Inflation توقعات سے زیادہ  آنے پر Dollar Index میں بحالی ریکارڈ کی گئی. Dow Jones میں دن کا اختتام 16 پوائنٹس جبکہ Nasdaq Composite میں بغیر کسی تبدیلی کے ہوا.

Headline Inflation میں اضافے سے US Stocks پر مرتب ہونے والے اثرات.

US Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دسمبر  2023ء میں Annual Consumer Price Index کی شرح 3.4 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 3.1 فیصد کا  تخمینہ تھا۔ تاہم Monthly Headline Inflation کی سطح  0.3 فیصد آئی ہے۔ جو کہ پچھلے ماہ سے زیادہ ہے .  دوسری طرف Core CPI کی سالانہ ریڈنگ 3.9 فیصد رہی۔ اسکا تخمینہ 3.9 تھا.

US Dollar Index میں تیزی، US CPI Report میں Inflation کی سطح 3.4 فیصد پر آ گئی.
US CPI Report

اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو نومبر میں Consumer Price Index کی سطح 3.1 جبکہ Core Inflation کی ریڈنگ 4 فیصد تھی . خیال رہے کہ نومبر  کی رپورٹ میں  Ukraine پر روسی حملے کے نتیجے میں آنیوالے  Global Financial Crisis کے بعد پہلی بار Headline Inflation کی سطح صفر فیصد تک آئی  ، تاہم اس بار ماہانہ شرح پہلے سے قدرے زیادہ رہی.

ڈیٹا جاری ہونے کے بعد US Dollar Index میں 0.50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یہ 102.20 پر آ گیا ہے. جبکہ اس کے ساتھ منسلک US Bonds Yields بھی 10 بنیادی پوائنٹس تیزی کے ساتھ 4 فیصد سے اوپر آ گئیں.

ان وجوہات کی بنا پر Global Stocks کے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کئے ہوئے نئی پوزیشنز لینے سے گریز کرتے ہوئے دکھائی دیے .

مارکیٹ کی صورتحال

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام ملے جلے انداز میں ہوا .  انڈیکس 16 پوائنٹس اضافے  سے 37711 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 37424 سے 37801 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں30 کروڑ 58 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.

US Stocks میں دن کا ملا جلا اختتام ، Headline Inflation میں اضافے سے Dollar Index میں بحالی.
Dow Jones Industrial Average

Nasdaq Composite میں بھی ٹریڈنگ والیوم معمول سے  کی گئی .معاشی سرگرمیاںبغیر کسی تبدیلی کے 14970 پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 14800  جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 1 ارب 5 لاکھ رہا. دن کے وسطی سیشن میں فروخت کا دباؤ رہا تاہم آخری آدھے گھنٹے کے دوران ہونیوالی خرید داری سے کسی حد تک ریکوری نظر آئی.

Nasdaq composite
Nasdaq Composite Index

S&P500 میں یہی صورتحال دیکھی گئی جبکہ  ٹریڈنگ والیوم معمول سے کم رہا  . تاہم  انڈیکس 3 پوائنٹس کمی  سے 4780 پر بند ہوا.

US Stocks میں دن کا ملا جلا اختتام ، Headline Inflation میں اضافے سے Dollar Index میں بحالی.
SP500

New York Stock Exchange میں بھی صورتحال دیگر امریکی مارکیٹس سے مختلف نہیں رہی ، NYSE Composite Index دن کے اختتام پر 37 پوائنٹس کمی کے ساتھ 16781 پر بند ہوا. اسکی ٹریڈنگ رینج 16673 سے 16840 کے درمیان رہی .

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button