امریکی اسٹاکس : دن کے آغاز میں انڈیکس نئی بلندیوں پر

امریکی اسٹاکس آج بھی مثبت زون میں اچھے شیئر والیومز اور حاصلات کے ساتھ ٹریڈ کر رہی ہیں۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج کا انڈیکس آج 600 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 33900 کی سطح پر پہنچ گیا ہے اور کسی بھی لمحے 34 ہزار کی حد عبور کر لے گا جو کہ یوکرائن جنگ کے شروع ہونے کے بعد سے بعد پہلی بار اس سطح پر ٹریڈ کرے گا۔ ڈاؤ جونز انڈیکس اس وقت گذشتہ 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ ایس اینڈ پی انڈیکس 13 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 4293 پر آ گیا ہے یہاں بھی گزشتہ 7 مہ کی موونگ ایوریج سے اوپر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ جبکہ نیسڈق کا انڈیکس 51 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 13097 کی سطح پر مثبت ٹرینڈ کے ساتھ اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button