امریکی مارکیٹس میں دن کے آغاز پر گراوٹ

امریکی مارکیٹس ( U.S Markets ) میں آج کاروباری دن کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ NASDAQ100 انڈیکس آج 45 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 11815 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ NASDAQComposite اسوقت 40 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 11411 پر Move کر رہا ہے۔۔ S & P 500 اسوقت 10 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3864 کی سطح پر ملے جلے رجحان کے ساتھ موجود ہے تاہم یہ منفی رجحان انتہائی معمولی ہے اور مارکیٹ کسی بھی وقت مثبت زون میں داخل ہو سکتی ہے۔ Dow Jones Industrial Average آج 65 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 30757 کے لیول پر جبکہ RUSS2000 انڈیکس بھی سست روی اور ملے جلے رجحان کے بعد ایک پوائنٹ مثبت سطح پر آیا ہے تاہم سرمایہ کاری کا حجم نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے شکار رہنے کی توقع ہے۔ دوسری طرف نیویارک اسٹاک ایکسچینج ( NYSE) 41 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 14532 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ امریکی ڈالر ( U.S Dollar ) کے مستحکم ہونے کی وجہ سے دباؤ Equities کی طرف منتقل ہو گیا ہے۔ تاہم Financialmarkets آج متوقع طور پر ملے جلے رجحان کے ساتھ ہی اتار چڑھاؤ کی شکار رہتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button