پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں دن کا انتہائی مثبت آغاز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں گذشٹہ روز اقبال ڈے کی تعطیل کے بعد آج کاروباری سرگرمیوں کا آغاز انتہائی مثبت انداز کے ساتھ ہوا ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے 16 ارب ڈالرز کی بڑی سرمایہ کاری کے اعلان کے بعد پاکستان کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ آج مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا بہترین حجم (Capitalization) اور متاثر کن شیئرز والیوم نظر آ رہا ہے۔
آج KSE100 میں 426 پوائنٹس کی تیزی نظر آ رہی ہے۔ اور انڈیکس 426 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42691 پر آ گیا ہے۔ آغاز میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 42691 اور کم ترین لیول 42265 رہا ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس 214 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15592 پر مثبت مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے اور یہی اسکا آج کا بلند ترین لیول ہے جبکہ اسکی کم ترین سطح 15377 رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔