پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں دن کا شدید مندی پر اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچین (PSX) میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے دن کا اختتام شدید مندی کے ساتھ ہوا ہے۔ پاکستان کی طرف سے یورو بانڈز کی قبل از تاریخ ادائیگی کے باوجود بھی منفی رجحان کی بنیادی وجوہات میں ملکی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر (Foreign Exchange Reserves) میں کمی، سیاسی عدم استحکام اور حد سے زیادہ بڑھا ہوا Current Accounts Deficit شامل ہیں۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ یورو بانڈز کے CDS کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے مرکزی بینک (State Bank of Pakistan) کے Foreign Exchang Reserves گذشتہ 33 سال کے عرصے میں پہلی بار 7 ارب ڈالرز سے کم ہو گئے ہیں۔ جس سے عالمی سطح پر پاکستان کے دیوالیہ ہونیکی خبریں ایک بار پھر سر اٹھانے لگی ہیں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

آج KSE100 انڈیکس 537 پوائنٹس کی کمی اور 42 ہزار کے نفسیاتی مارک، 41900 اور 42600 کی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) کو توڑتے ہوئے 41612 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس بھی 228 پوائنٹس کی کمی اور 15500 کی مزاحمتی حد کو توڑتے ہوئے 15360 پر بند ہوا ہے۔

آج مارکیٹ میں مجموعی طور پر 340 کمپنیوں کے شیئرز نے کاروبار میں حصہ لیا۔ جن میں سے 257 کی قدر میں کمی، 64 کے شیئرز کی قدر میں اضافہ ہوا ہے جبکہ 19 اسٹاکس کی قدر میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button