پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں دوران ٹریڈ ملا جلا رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ملک میں زرمبادلہ (Foreign Exchange reserves) کے تشویشناک سطح تک گراوٹ کے شکار ہونے اور IMF کی طرف سے کسی واضح اعلان نہ ہونے سے سرمایہ کار انتہائی محتاط نظر آ رہے ہیں۔ مارکیٹ میں سرمائے کے حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم میں واضح کمی نظر آ رہی ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں پایا جانیوالا سیاسی عدم استحکام بھی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔
آج KSE100 انڈیکس 38 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41676 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج اسکی بلند ترین سطح 41732 اور کم ترین لیول 41542 رہا ہے۔ جبکہ گذستہ تین گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں محض 1 کروڑ 89 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس بھی 12 پوائنٹس نیچے 15418 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہ بھی محدود رینج میں اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔