پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں دن کا منفی آغاز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے دن کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اسوقت اپنے عروج پر ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی اسمبلیاں توڑنے کے اعلان کے بعد PSX کے سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں اور شیئر والیوم میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کی معاشی صورتحال اور زرمبادلہ (Foreign Exchange Reserves) کے کم ترین سطح پر آنے سے بھی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر سگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
آج KSE100 انڈیکس 113 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 41167 کی سطح آ گئی ہے۔ اب تک اس میں محض 1 کروڑ 79 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔ دوسری طرف KSE30 بھی 58 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15183 کی سطح پر آ گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔