پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں دن کے آغاز پر مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج کاروباری دن کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے تاہم یہ گزشتہ ہفتے کی تیزی کا تسلسل نہیں ہے۔ پاکستان کے سیاسی عدم استحکام اور آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی واضح فیصلہ سامنے نہ آنے کی وجہ سے سرمایہ کار بھی محتاط نظر آ رہے ہیں۔ لیکن عالمی معاشی امداد کے اشاروں کے بعد کسی حد تک مثبت ٹریگرز بھی موجود ہیں۔
آج دن کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران صرف ایک کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا ہے جس سے سرمایہ کاری کے حجم میں کمی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ سرمایہ کارعں کی بڑی تعداد سائیڈ لائن نظر آ رہی ہے۔ KSE100 انڈیکس 85 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42885 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔دوسری طرف KSE30 انڈیکس بھی 32 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 15740 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔