پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں دن کے اختتام پر شدید مندی کا رجحان
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں کاروباری سرگرمیوں کا اختتام شدید مندی کے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث یہ منفی رجحان جمعے تک جاری رہ سکتا ہے۔ آج دن کے آغاز سے ہی زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن رہے اور اختتامی سیشن کے دوران KSE100 انڈیکس 650 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 42 ہزار کی اہم اور مضبوط ترین نفسیاتی حد (Resistance ) کو توڑتے ہوئے 41540 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ اس طرح اس کی Capitalization میں 1.54 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 42190 جبکہ کم ترین لیول 41490 رہا ہے۔
دوسری طرف KSE30 میں بھی شدید مندی دیکھی گئی ہے۔ انڈیکس آج 263 پوائنٹس گراوٹ کے ساتھ 15500 کے بینچ مارک کو توڑ کر 15273 پر بند ہوا ۔ تھرٹی انڈیکس کی بلند ترین سطح 15537 اور کم ترین لیول 15254 رہا جبکہ اسکی Capitalization میں 1.70 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
آج شیئر بازار (Share Market ) میں 2 کروڑ 65 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جنکی مجموعی مالیت 7 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ آج کا سط سے نمایاں اسٹاک (Volume Leader ) 3 کروڑ 53 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL ) رہا۔ جبکہ 1 کروڑ 42 لاکھ شیئرز کے ساتھ جی۔تھری ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ کلاس بی (GTECHBR ) دوسرے اور 1 کروڑ 23 لاکھ شیئرز کے ساتھ کراچی الیکٹرک (KEL ) تیسرے نمبر پر رہا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔