پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں دوران ٹریڈ منفی رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں دوران ٹریڈ منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ پاکستان کے سیاسی عدم استحکام، غیر ملکی زرمبادلہ میں کمی اور IMF کی طرف سے قرض کی قسط کے سلسلے میں کسی واضح جواب کے نہ ملنے سے سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی واقع ہوئی ہے اور شیئر والیوم میں بھی انتہائی کم ہے۔ زیادہ تر ٹریڈرز چھوٹے اسٹاکس (Penny Stocks) میں خرید و فروخت کر رہے ہیں۔
آج KSE100 میں 183 ہوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑ کر 41966 کی سطح پر آ گیا ہے جو کہ آج اسکی کم ترین سطح بھی ہے جبکہ اسکی بلند ترین سطح 42248 رہی ہے۔ اب تک ہنڈرڈ انڈیکس میں محض 1 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس 99 پوانٹس کی گراوٹ کےساتھ 15448 پر آ گیا ہے۔ جبکہ اسکی بلند ترین سطح 15619 رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔