پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں دوران ٹریڈ مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ روس کے ساتھ خام تیل (Crude oil) کی ڈیل، سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کی معاشی مدد کا اعادہ اور عالمی اداروں کے ساتھ قرضوں کی فراہمی کے سلسلے میں پیشرفت ممکنہ طور پر وہ فیکٹرز ہیں جن کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ دو دنوں کے دوران ہونیوالی شدید مندی کے بعد مارکیٹ ٹیکنیکی اعتبار سے Oversold ہو چکی ہے۔ جس کے بعد آج بحالی کی پیشگوئی کی جا رہی تھی تاہم IMF کی طرف سے نویں جائزے میں تاخیر کے سبب آج بھی انڈیکس کے محدود رینج میں ٹریڈ کرنیکا امکان ہے۔

آج KSE100 انڈیکس 85 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41625 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آغاز میں انڈیکس 150 پوائنٹس اوپر 41690 تک ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا دوسری طرف KSE30 انڈیکس 15 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 15380 پر آ گیا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 15422 اور کم ترین لیول 15365 رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button