پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں مثبت رجحان سے آغاز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں آج مسلسل تیسرے دوسرے کاروباری دن کے آغاز میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ملک میں سیاسی عدم استحکام کے باوجود عالمی بینک، چین، سعودی عرب اور فرانس سے آنیوالی مالی امداد کی خبروں کے انتہائی مثبت اثرات پاکستانی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) پر مرتب ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کی طرف سے ریفائنری سیکٹر میں 16 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان نے بھی مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔ KSE100 آج 168 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42215 پر آ گیا ہے۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 42233 اور کم ترین لیول 42047 رہا ہے۔
دوسری طرف KSE30 میں بھی 54 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس 15354 پر آ گیا ہے۔ آج انڈیکس کی بلند ترین سطح 15370 اور کم ترین لیول 15299 رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔