پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں مثبت رجحان پر دن کا اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں کاروباری دن کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا ہے۔ عالمی بینک (World Bank) کی طرف سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد کی وصولی ، عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں تیزی اور ان کے علاوہ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام یہ وہ عوامل ہیں جن کی وجہ سے پاکستانی اسٹاکس میں تیزی دیکھی گئی۔ آج دن کے آغاز پر مارکیٹ 235 پوائنٹس تک اوپر گئی ۔تاہم دن کے اختتام تک یہ مومینٹم برقرار نہ رہ سکا اور دن کے اختتام پر KSE100 انڈیکس 124 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 41264 پر بند ہوا ہے۔
آج شیئر بازار میں 9 کروڑ 74 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 2 ارب 50 کروڑ روپے رہی۔ دن کے آغاز کے برعکس اختتام تک سرمایہ کاری کا حجم انتہائی کم اور سست روی کا شکار ہوا۔ دوسرئ طرف KSE30 میں کاروباری سرگرمیاں 20 پوائنٹس اوپر 15061 پر بند ہوا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔