پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں نئے ہفتے کے آغاز پر تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے اور اکتوبر کے آخری دن کا آغاز تیزی کے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ عالمی بینک (World Bank ) کی طرف سے 1.5 بلیئن ڈالرز کی امداد کی وصولی اور عالمی اسٹاکس (Global Stocks ) میں تیزی کے پاکستان کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ KSE100 آج 130 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41270 کی سطح پر آ گیا ہے۔

دوسری طرف KSE30 انڈیکس 22 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15063 پر آ گیا ہے۔ اسوقت انڈیکس 15 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) کے بالکل قریب ٹریڈ کر رہا جسے تھرٹی انڈیکس کے لئے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ آج آغاز میں مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا حجم (Capitalization ) اور شیئر والیوم نظر آ رہا ہے۔ ابتدائی 50 منٹس کے دوران 10 ہزار ٹرانزیکشنز ہو چکی ہیں ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button