پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا ملا جلا آغاز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا آغاز ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کی طرف سے پاکستان کیلئے قرض کی اگلی قسط کے اجراء میں تعطل اور ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 7 ارب ڈالرز کی کم ترین سطح پر آ جانے کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی واقع ہوئی ہے اور شیئر والیوم میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
آج KSE100 انڈیکس 117 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42276 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 42276 اور بلند ترین لیول 42471 ہے۔ دوسری طرف KSE30 میں بھی یہی صورتحال ہے۔ انڈیکس 50 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 15613 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ابھی تک یہ 15686 کی بلند ترین اور 15610 کی کم ترین سطح کے درمیان محض 76 پوائنٹس کے درمیان ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔