پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری سرگرمیوں کا ملا جلا آغاز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کے آغاز میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گزشتہ روز کے بلڈ باتھ کے بعد آج انڈیکس اپنی بحالی کی کوشش کر رہا ہے تاہم ملک میں سیاسی و معاشی عدم استحکام سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کا باعث بن رہا ہے۔
آج KSE100 انڈیکس 30 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41642 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آغاز میں انڈیکس 41743 تک جاتا ہوا دکھائی دیا لیکن سرمایہ کاری کا حجم اور شیئر والیوم انتہائی کم دکھائی دے رہے ہیں۔ دوسری طرف KSE30 میں بھی ملا جلا رجحان موجود ہے۔ انڈیکس 14 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 15374 پر آ گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔