پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا منفی اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا اختتام منفی رجحان پر ہوا ہے۔ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام پاکستان کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) کو بھی متاثر کر رہا ہے۔ دن کے آغاز پر ملے جلے رجحان کے بعد دن کے درمیان میں میں انڈیکس میں تیزی کا رجحان رہا اور ایک موقع پر یہ 43 ہزار کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو عبور کر گیا تھا لیکن یہ سطح برقرار نہیں رہ سکی اور تین ماہ کے بعد حاصل ہونیوالی 43 ہزار کا لیول برقرار نہ رہ سکا اور شدید Selling شروع ہو گئی۔ جس کے بعد اختتامی سیشن کے دوران KSE100 انڈیکس 53 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42796 پر بند ہوا۔ اس کی بلند ترین سطح 43035 اور کم ترین لیول 42748 رہا۔

دوسری طرف KSE30 انڈیکس آج 20 پوائنٹس نیچے 15708 پر اختتام پذیر ہوا۔ اسکی بلند ترین سطح 15815 اور کم ترین لیول 15667 رہا۔ آج شیئر بازار میں 18 کروڑ 86 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 7 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button