پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کا مثبت اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا ہے۔ آج عالمی اسٹاکس میں تیزی اور امریکی صدر کی طرف سے پاکستان کے بارے میں دی گئی وضاحت کے علاوہ پاکستانی کور کمانڈز کے اجلاس میں بھرپور طریقے سے پاکستان کے ٹھوس موقف کے اظہار کے بعد پاکستان کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

آج KSE100 انڈیکس 386 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42226 پر آ گیا ہے۔ جبکہ KSE30 انڈیکس 115 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 115 پوائنٹس اوپر 15500 کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 15541 پر آ گیا ہے۔ آج شیئر بازار میں 25 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 6 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button