پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کا مثبت آغاز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کے آغاز پر مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔ تاہم سرمایہ کاری کے حجم اور Shares Volume میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے۔ اس کے علاوہ عالمی اسٹاکس (Global stocks) میں گراوٹ سے بھی پاکستان کے معاشی اعشاریوں (Financial Inducators) پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
آج KSE100 انڈیکس 47 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43 ہزار کی نفسیاتی حد (Resistance) کو عبور کر کے 43031 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج ابتدائی سیشن کے دوران اسکی بلند ترین سطح 43099 اور کم ترین لیول 42975 رہا ہے۔ دوسری طرف KSE30 بھی 21 پوائنٹس اوپر 15838 پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 15872 اور کم ترین لیول 15806 رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔