پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کے اختتام پر منفی رجحان۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( PSX ) میں کاروباری دن کا اختتام ملے جلے رجحان کے بعد مندی کے رجحان پر ہوا ہے۔ آج دن کے آغاز پر مارکیٹ میں 2 سو سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تاہم یہ Momentum برقرار نہ رہ سکا اور دن کے اختتامی سیشن تک KSE100 انڈیکس 45 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41435 کی سطح پر آ گیا۔ جبکہ KSE30 دن کے اختتام تک 57 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 15504 پر بند ہوا۔ آج مارکیٹ میں 22 کروڑ سے زائد حصص ( Shares ) کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 8 ارب روپے سے زائد رہی۔
آج کا بہترین اسٹاک 2 کروڑ 93 لاکھ حصص کے ساتھ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز ( TPLP ) رہا۔ جبکہ 1 کروڑ 78 لاکھ حصص کے ساتھ سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ (CNERGY ) دوسرے اور 97 لاکھ حصص کے ساتھ غنی گلوبل ہولڈنگز لیمیٹڈ ( GGL ) تیسرے نمبر پر رہا۔ جبکہ کراچی الیکٹرک (KEL ), پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ (PRL ) اور ٹی۔آر۔جی پاکستان (TRG ) بھی نمایاں سرمایہ کاری حاصل کرنیوالے اسٹاکس میں شامل ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔