پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں کاروباری دن کا انتہائی مثبت آغاز دیکھنے میں آیا ہے۔ عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں تیزی اور امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے صدر جو بائیڈن کے بیان کی وضاحت کے بعد آج پاکستان کے معاشی اعشاریے (Financial Indicators ) انتہائی مضبوط نظر آ رہے ہیں ۔
آج KSE100 میں 279 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد (Resistance ) عبور کرتے ہوئے 42118 کی سطح پر آ گیا ہے۔
دوسری طرف KSE30 بھی 74 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 15500 پر آ گیا ہے۔ آج مارکیٹ میں مجموعی طور پر سرمایہ کاری کا اچھا رجحان اور شیئر والیوم نظر آ رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔