پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں کاروباری دن کے آغاز پر مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج عالمی اسٹاکس (Global Stocks ) میں تیزی کی لہر کے مثبت اثرات پاکستان اسٹاکس پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ پاکستان کے معاشی اعشاریے (Financial Indicators ) مثبت نظر آ رہے ہیں اور بین الاقوامی معاشی ادارے بھی ملک کو معاشی مسائل سے نمٹنے کے لئے مالی معاونت کر رہے ہیں۔ پیرس کلب اور خلیج تعاون کونسل کی طرف سے پاکستانی قرضوں کو ری۔شیڈول کرنے اور خلیجی ممالک کی طرف سے بھرپور مالی معاونت اور قطر کی طرف سے پاکستانی اسٹاکس میں سرمایہ کاری کے اعلانات کے بعد پاکستانی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ آج KSE100 انڈیکس 126 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42212 پر ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس 49 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15653 پر آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button