پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کا مثبت اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں کاروباری سرگرمیوں کا اختتام مثبت سطح پر ہوا یےتاہم دن کے آغاز پر مارکیٹ نے 300 سے زائد پوائنٹس کی تیزی سے جو آغاز کیا تھا وہ دن کے اختتام تک برقرار نہ رہ سکا لیکن مجموعی طور پر اختتامیہ (Closing ) مثبت ہی رہا۔ KSE100 آج 126 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42211 پر بند ہوا ہے۔ جبکہ آج صبح 16 ہزار کی نفسیاتی حد (Resistance ) عبور کرنے والے KSE30 بھی اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا اور 32 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15889 پر اختتام پزیر ہوا ۔ آج حصص بازار میں 24 کروڑ سے زائد حصص (Shares ) کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 10 ارب 53 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ آج کافی عرصے کے بعد پاکستانی اسٹاکس میں ایک کاروباری دن میں 10 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کا حجم رہا۔ جسے آنیوالے دنوں میں مثبت علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button