پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ملا جلا رجحان ۔
آج نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کاروباری سرگرمیاں شروع ہونے پر KSE100 میں 131 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تاہم اس کے بعد مارکیٹ اپنا مومینٹم برقرار نہ رکھ سکی اور اسوقت KSE100 محض 10 پوائنٹس مثبت سطح کے ساتھ 41138 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ آج مارکیٹ کا کی بنیادی سپورٹ 40700 ہے جبکہ پہلی نفسیاتی حد (R1 ) آج 41700 ہے . دوسری طرف KSE30 میں بھی ملا جلا رجحان (Mixed Trend ) نظر آ رہا ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 17 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15354 پر آ گیا ہے۔ آج مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے حجم ( Capitalization ) میں خاصی کمی دیکھی جا رہی ہے اور زیادہ تر سرمایہ کار محتاط نظر آ رہے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔