پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے آغاز میں تیزی کا رجحان۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ جمعے کے روز پاکستان کا نام فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF ) کی گرے لسٹ سے نکالے جانے کے بعد مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو ایک انتہائی مثبت ٹریگر ملا ہے۔ اگرچہ پاکستان کا سیاسی منظر نامہ غیر مستحکم ہے تاہم اسکے باوجود فیٹف کے فیصلے کے بعد آج KSE100 میں 275 پوائنٹس کی تیزی ہے جس کے بعد انڈیکس 42488 کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف KSE30 بھی 75 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15640 پر ٹریڈ کر رہا ہے اور 15700 کی نفسیاتی حد کو ایک بار عبور بھی کر چکا ہے۔ اسوقت بھی تھرٹی انڈیکس نفسیاتی حد (Resistance) کے بالکل قریب ہی ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی طرف سے اچھا حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم نظر آ رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button