کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس: دو ہفتوں کے دوران 2500 سے زائد پوائنٹس کی بلندی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران غیر معمولی تیزی دیکھی گئی ہے۔ 27 جولائی کو کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 39800 کی سطح پر تھا۔ اسطرح گزشتہ دو ہفتوں کے دوران محرم الحرام کی دو اضافی چھٹیوں کے باوجود انڈیکس میں 2600 سے زائد پوائنٹس کی ریکوری اور استحکام آیا ہے جو کہ پچھلے دو سال کے دوران نصف ماہ کے دوران ایک ریکارڈ ریکوری ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق انڈیکس ایک سے دو ہزار پوائنٹس مزید ریکور کر سکتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف اور دوست ممالک سے مالی معاونت کا اعلان ہے۔ اسکی دوسری بڑی وجہ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ بھی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button