آج کے نمایاں پاکستانی اسٹاکس کون سے ہیں ؟
آج پاکستانی اسٹاکس میں سب سے نمایاں حصص کا حجم ( Share Volume ) ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL ) سب سے نمایاں ہے۔ اگرچہ اس کے حصص کی قدر ( Shares Value ) آج منفی ہے تاہم اس کے 2 کروڑ 54 لاکھ حصص کا لین دین ہو چکا ہے۔ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز ( TPLP ) کے 2 کروڑ سے زائد حصص کی خرید و فروخت ہو چکی ہے ۔ اور اسکے حصص کی قدر 1 روپے 25 پیسے کےاضافے کے ساتھ 22 روپے 39 پیسے فی حصص ہو گئی ہے۔ جبکہ ٹی۔آر۔جی ( TRG ) کے 91 لاکھ حصص کے سودے طے پا چکے ہیں اور اسکی شیئر ویلیو بھی 3 روپے 11 پیسے اضافے کے ساتھ 147 روپے 2 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔
ان کے علاوہ جی۔تھری ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ (GTECH ), کراچی الیکٹرک ( KEL ), فلائنگ سیمنٹ ( FLYNG ) , پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ ( PRL ), میپل لیف سیمنٹ فیکٹری ( MLCF ), سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ ( CNERGY ), غنی گلوبل ہولڈنگز ( GGL ), بینک اسلامی پاکستان (BIPL ) دی آرگینک میٹ کمپنی لیمیٹڈ (TOMCL ) اور جی تھری ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ کلاس بی ( GTECHBR ) اور آغا اسٹیل انڈسٹریز لیمیٹڈ ( AGHA ) بھی سرمایہ کاری کے حجم اور حصص کے والیوم کے لحاظ سے سرمایہ کاروں کی توجہ کے مرکز ہیں ۔
آج سیکٹر پرفارمنس (Sector Performance) کے اعتبار سے ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر ( TECH. Stocks ) سب سے نمایاں ہیں جس کے سبھی اسٹاکس میں سرمایہ کاری کا بہترین رجحان نظر آ رہا ہے۔ جبکہ سیمنٹ سیکٹر میں بھی سرمایہ کاری (Capitalization ) کی اچھی لہر نظر آ رہی ہے۔ حصص کی قدر کے لحاظ سے فضل کلاتھ لیمیٹڈ ( FZCM ) سب سے نمایاں ہے جس کی قدر 18 روپے اضافے کے ساتھ 269 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے لیکن اس کے محض 100 حصص کی خرید و فروخت ہوئی ہے۔ پاکستانی اسٹاکس میں اب تک 52764 ٹرانزیکشنز ہو چکی ہیں جبکہ اب تک مجموعی طور پر 16 کروڑ 27 لاکھ سے زائد حصص کی خرید و فروخت ہو چکے ہیں
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔