آج کے نمایاں پاکستانی اسٹاکس

28 ستمبر 2022 : آج بھی پاکستانی اسٹاکس میں مثبت Momentum ہے اور سب سے بہترین سرمایہ کاری کا رجحان پراپرٹی سیکٹر کے اسٹاک ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز (TPLP ) میں نظر آ رہا ہے۔ اسکی فی حصص ( Shares ) قیمت 68 پیسے کے اضافے کے ساتھ 21 روپے 84 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔ جبکہ ہراہرٹی سیکٹر کی یہ کمپنی 95 لاکھ حصص کا Volume سمیٹ چکی ہے۔ غنی گیس لیمیٹڈ ( GGL ) 34 پیسے اضافے کے ساتھ 17 روپے فی حصص پر ا گئی ہے۔ جبکہ GGL اب تک 27 لاکھ حصص کا کاروبار کر چکی ہے۔ حبکو پاور (HUBC ) میں اب تک 22 لاکھ حصص کا لین دین ہو چکا ہے۔ جبکہ اسکی قدر 72 پیسے اضافے کے ساتھ 69 روپے 38 پیسے پر آ گئی ہے۔
ان کے علاوہ ھی۔تھری ٹیکنالوجی ( GTECH ), ٹی۔آر۔جی (TRG), فوجی فوڈز لیمیٹڈ ( FFL ) , ٹی۔پی۔ایل (TPL ) , ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ ( WTL )، پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ (PPL ) , اور لوٹ کیمیکل (LOTCHEM)، اور یونٹی فوڈز لیمیٹڈ ( UNITY ) میں بھی سرمایہ کاری کا نمایاں حجم نظر آ رہا ہے۔ اگر سیکٹر پرفارمنس کی بات کریں تو فوڈز اینڈ پرسنل کیئر سیکٹر اور ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹرز کے اسٹاکس میں سرمایہ کاروں کی طرف سے خریداری کا واضح رجحان موجود ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button