Kohinoor Textile Mills کا Five Split For-One Stock Split چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

KTML aims to attract small investors and boost liquidity with a strategic stock split move

پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ایک نئی ہلچل مچ گئی ہے جب Kohinoor Textile Mills نے Five Split for One کا اعلان کر کے مارکیٹ کو حیران کر دیا۔ یہ اعلان ایسے وقت پر آیا ہے جب کمپنی کی کارکردگی مسلسل بہتر ہو رہی ہے. اور اس کا مقصد چھوٹے سرمایہ کاروں کو Equity Market میں شامل کرنا اور Liquidity میں اضافہ کرنا ہے۔

خلاصہ

  • Kohinoor Textile Mills نے Board Of Directors کی منظوری سے Five Split for One کی تجویز دی۔

  • فی شیئر قیمت Rs10 سے کم کر کے Rs2 فی شیئر کی جائے گی۔

  • کمپنی کے Subscribed And Paid-Up Capital کو 269,299,456 Shares سے بڑھا کر 1,346,497,280 Shares کیا جائے گا۔

  • یہ اقدام Retail Investors اور چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے Shares کو مزید قابل رسائی بنائے گا۔

  • Liquidity میں اضافہ ہوگا جس سے Market Participation بڑھے گی۔

  • کمپنی کے Long-Term Growth پر اعتماد کی عکاسی ہو رہی ہے۔

  • Extraordinary General Meeting (EoGM) میں 15 اگست 2025 کو حتمی منظوری لی جائے گی۔

تاریخی فیصلہ: Five Split for One کی تفصیل

Kohinoor Textile Mills نے Pakistan Stock Exchange (PSX) کو مطلع کیا کہ Board Of Directors نے Section 85(1)(c) Companies Act, 2017 کے تحت شیئرز کی سب ڈویژن کی منظوری دی ہے۔ اس کے تحت ہر ایک شیئر کے بدلے پانچ شیئرز دیے جائیں گے جس سے Face Value  دس روپے سے کم کر کے 2 روپے فی شیئر کر دی جائے گی۔

چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے بہترین موقع

یہ Five Split for One چھوٹے اور Retail Investors کے لیے سنہری موقع ہے کیونکہ اس سے Shares کی قیمت کم ہو کر مزید سرمایہ کاروں کی دسترس میں آ جائے گی، جس سے Market Liquidity میں اضافہ ہوگا اور Trading Volume بڑھے گا۔

اعتماد اور ترقی کی جانب قدم

کمپنی کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف Equity Market Presence مضبوط ہوگی. بلکہ یہ کمپنی کے Long-Term Growth پر اعتماد کا اظہار ہے۔ گزشتہ سال کے دوران کمپنی کے Share Price میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے. جو اس فیصلے کی مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔

یہ Five Split for One پلان 15 اگست 2025 کو Extraordinary General Meeting (EoGM) میں منظوری کے بعد لاگو ہوگا۔ منظوری کے بعد سرمایہ کاروں کو Five Shares for Every One Share مل جائیں گے. جس کے بعد کمپنی کی Subscribed And Paid-Up Capital میں اضافہ ہوگا۔

Kohinoor Textile Mills، جو Pakistan میں Companies Act, 1913 کے تحت قائم ہوئ.، یارن اور کپڑا بنانے، پروسیسنگ اور اس کی تجارت کے شعبے میں کام کر رہی ہے۔ یہ اقدام کمپنی کے مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button