WTI Crude Oil کی محدود رینج میں 75 ڈالرز کے قریب ٹریڈ ، US PMI Data اور Canadian Monetary Policy کا اعلان.

Bank of Canada maintained the Interest Rate unchanged, Crude oil buyers in a fix

WTI Crude Oil محدود رینج میں 75 ڈالرز کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . آج جاری کیے جانیوالے  توقعات سے مثبت US PMI Data اور Canadian Monetary Policy کے اعلان سے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں . واضح رہے کہ Bank of Canada نے نہ صرف پالیسی ریٹس 5 فیصد پر برقرار رکھے ہیں . بلکہ انھیں موجودہ سطح پر طویل عرصے تک ہولڈ کرنے کا کوئی اشارہ بھی نہیں دیا .

US PMI Data کس طرح سے WTI Crude Oil پر اثر انداز ہوا؟

S&P Global کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ Services Sector کا انڈیکس 52.9 فیصد رہا۔ جبکہ معاشی ماہرین 51 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔

اگر Manufacturing PMI کا جائزہ لیں تو اس شعبے کی ریڈنگ 50.00 فیصد رہی ۔ جبکہ اس سے قبل 49.5 کی توقع تھی۔ اسی طرح Composite Sector کا پرچیز مینیجرز انڈیکس 52.30 فیصد آیا ہے۔ جبکہ مارکیٹ توقعات 50.9 فیصد کی تھیں۔

رپورٹ سے US Economy پر Inflation کے گہرے اثرات کی نشاندہی ہو رہی ہے . جس سے Rates Cut Program مقررہ وقت سے پہلے شروع کئے جانے کے امکانات میں کمی آئی ہے . یہی وہ فیکٹر ہے جو کہ US Dollar Index میں بحالی اور Crude Oil Prices میں کمی کا سبب بن رہا ہے .

Canadian Monetary Policy کا اعلان اور اثرات.

آج Bank of Canada کی Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا ہے . توقعات کے مطابق Interest Rate میں نہ صرف کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 5 فیصد پر برقرار رکھا ہے . بلکہ سخت Policy Rates طویل عرصے تک ہولڈ کرنے کا کوئی اشارہ بھی نہیں دیا گیا . مایوس کن اعلان سے Canadian Dollar اور WTI Crude Oil کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے .

Canada ہمسایہ ملک United States کو Oil سپلائی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے . WTI میں اسکا شیئر خود امریکہ سے بھی زیادہ ہے ، یہی وجہ ہے کہ OIL اور Canadian Dollar دونوں کی قدر کا ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست تعلق ہے . کیونکہ Crude کی قدر میں اضافے سے USD کی Canadian Market میں Liquidity زیادہ ہو جاتی ہے . جبکہ قیمتوں میں کمی سے USD to CAD کو مثبت ٹرگر ملتا ہے .

Middle East War کا وسعت اختیار کرتا ہوا دائرہ.

US Maritime Advisory کی جانب سے جاری کی جانیوالی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ Yemen کے Houthi Rebels نے Red Sea سے Global Cargo Shipment ناممکن بنا دی ہے. جس کے نتیجے میں Globa Supply Disruption تین سال قبل آنیوالی Pandemic سے بھی زیادہ ہو گئی ہے .

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ سلسلہ اس حد تک وسعت اختیار کر گیا ہے کہ کوئی بھی Shipment Company اس علاقے سے گزارنے کیلئے تیار نہیں ہے . ایسے میں عالمی سطح پر Inflation بڑھنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں

WTI Crude Oil کا ردعمل.

آج US Sessions کےدوران  WTI Crude oil محدود رینج اختیار کئے ہوئے ہے . اسوقت یہ معمولی اضافے کے ساتھ 75 ڈالرز فی بیرلز کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے.

WTI Crude Oil کی محدود رینج میں 75 ڈالرز کے قریب ٹریڈ ، US PMI Data اور Canadian Monetary Policy کا اعلان.
WTI Crude Oil

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button