برطانیہ کی پابندی ختم، PIA کا Manchester کیلئے Flights دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

A major relief for Pakistan’s aviation sector as PIA plans swift UK operations restart

پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر کو بڑی خوشخبری ملی ہے ، پانچ سالہ طویل پابندی کے بعد UK کی جانب سے Pakistani Carriers پر لگائی گئی پابندیاں ختم کر دی گئیں، اور اس خوشخبری کے ساتھ PIA نے اعلان کیا ہے کہ وہ فوری طور پر Flights to Manchester دوبارہ شروع کرے گا۔

یہ اعلان پاکستان کی بین الاقوامی Air Safety Standards پر مکمل عملدرآمد کی علامت ہے. جس نے PIA کو عالمی معیار پر دوبارہ کھڑا کر دیا ہے. اور اس سے نہ صرف ادارے کی آمدنی میں اضافہ ہوگا. بلکہ پاکستان کی معیشت کیلئے بھی نئی راہیں کھلیں گی۔

خلاصہ

  • UK Ban Lifted کے بعد PIA نے فوری طور پر Islamabad to Manchester Flights کا اعلان کیا۔

  • پانچ سال پہلے یہ پابندی Pilot Licenses Investigation کے بعد لگائی گئی تھی۔

  • PIA کی جانب سے International Air Safety Standards پر مکمل عملدرآمد کے بعد UK Air Safety Committee نے پابندی ختم کرنے کی منظوری دی۔

  • ابتدائی طور پر ہفتے میں تین Flights to Manchester چلائی جائیں گی۔

  • PIA Management نے وزیراعظم، ڈپٹی وزیراعظم، وزیردفاع اور British High Commissioner کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے یہ ممکن ہوا۔

  • پابندی سے پہلے پاکستانی قومی ایئر لائن ہفتے میں 21 فلائٹس برطانیہ کیلئے چلاتا تھا.

  • PIA اب UK Operations کی مکمل بحالی کیلئے پر عزم ہے۔

PIA پر برطانیہ کی پابندی ختم ہونے کا اثر

PIA کی Flights to Manchester کی بحالی پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کیلئے معاشی مواقع لے کر آ رہی ہے. کیونکہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد کیلئے یہ رابطہ دوبارہ بحال ہوگا۔ UK Ban Lifted ہونے کے بعد پاکستان میں Foreign Exchange Reserves میں اضافے کی توقع ہے کیونکہ Flights to Manchester کے دوبارہ آغاز سے Ticket Sales اور Cargo Revenue میں بھی اضافہ ہوگا۔

Air Safety Standards پر عملدرآمد کی کامیابی

یہ فیصلہ اس بات کی علامت ہے کہ PIA نے International Air Safety Standards پر مکمل عملدرآمد کر لیا ہے. جس سے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔ PIA کی اس کامیابی کے پیچھے بہترین مینجمنٹ اور عملے کی انتھک محنت شامل ہے. جس نے پانچ سال بعد UK Flights کی بحالی کو ممکن بنایا۔

مستقبل کی حکمت عملی

PIA Management اب Flights to London اور Flights to Birmingham کی بحالی پر بھی کام کر رہا ہے. تاکہ UK Operations کو مکمل بحال کیا جا سکے۔

اس قدم سے نہ صرف ادارے کی مالی حالت بہتر ہوگی بلکہ پاکستان کی مجموعی معیشت کو بھی سہارا ملے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی ایئر لائنز کی جانب سے Customer Confidence بحال کرنے کیلئے خصوصی آفرز اور بہتر سروسز فراہم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

PIA کی Flights to Manchester کی بحالی نہ صرف ایک Financial Story ہے. بلکہ یہ پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کی جانب ایک عملی قدم ہے۔ اس سے PIA کی Revenue Generation میں اضافہ، Passenger Confidence کی بحالی اور عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کی مضبوطی جیسے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

Source: Associated Press of Pakistan: https://www.app.com.pk/

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button