PNSC اور Shandong Xinxu کا شراکتی معاہدہ، پاکستان کی Maritime Industry میں نئی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار
Pakistan National Shipping Corporation Signs MoU with Shandong Xinxu for maritime investment growth
پاکستان کی Maritime Industry میں آج ایک بڑی پیشرفت ہوئی جب Pakistan National Shipping Corporation یعنی PNSC نے چین کی Shandong Xinxu کے ساتھ سرمایہ کاری اور بزنس مواقع تلاش کرنے کے لئے ایک غیر حتمی MoU پر دستخط کئے۔ اس اعلان نے Pakistan Stock Exchange (PSX) پر سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر لی. جس سے نہ صرف شپنگ سیکٹر بلکہ پورے سرمایہ کار حلقے میں جوش کی لہر دوڑ گئی۔
یہ MoU باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر ایک ایسا فریم ورک فراہم کرے گا جو پاکستان کی Maritime Industry میں سرمایہ کاری کے سازگار حالات پیدا کرے گا اور International Shipping کے مواقع تلاش کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
خلاصہ: اہم نکات
-
PNSC نے چین کی Shandong Xinxu کے ساتھ 12 ماہ کے غیر حتمی MoU پر دستخط کیے ہیں۔
-
اس معاہدے کا مقصد پاکستان کی Maritime Industry میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا ہے۔
-
Shandong Xinxu چین میں بیٹری اور فورک لفٹ انڈسٹری کیلئے مصنوعات فراہم کرتی ہے. جس کی اسٹریٹجک پارٹنرشپ سے International Shipping کے مواقع بڑھنے کی توقع ہے۔
-
PNSC کی جانب سے اپنی کارگو فلیٹ 34 جہازوں تک بڑھا کر آئندہ تین سال میں 700 ملین ڈالر تک کی Freight Earnings کا ہدف رکھا گیا ہے۔
-
موجودہ وقت میں PNSC ملک کی کل کارگو والیوم کا 11% اور ویلیو کا 4% مینج کرتی ہے. جسے تین سال میں بالترتیب 52% اور 43% تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔
سرمایہ کاری میں نئی رفتار
یہ اسٹریٹجک معاہدہ نہ صرف PNSC کے مالی مستقبل کو مستحکم کرے گا. بلکہ پاکستان کی Maritime Industry میں اعتماد کی نئی لہر پیدا کرے گا۔ Shandong Xinxu کے تعاون سے International Shipping میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے. جس سے پاکستان کی تجارتی گزرگاہوں کی اہمیت بڑھے گی اور اس سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔
Maritime Sector کی وسعت کی تیاری
Federal Minister for Maritime Affairs محمد جنید انور چوہدری کی سربراہی میں ہونے والی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں یہ عندیہ دیا گیا کہ PNSC کی فلیٹ کو توسیع دینے سے آئندہ تین سال میں Freight Earnings میں زبردست اضافہ ہوگا۔ اس عمل سے Pakistan Stock Exchange (PSX) پر PNSC کے شیئرز کی قدر میں زبردست تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے. جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط کرے گی۔

پاکستان نے ہمیشہ International Shipping میں ایک اسٹریٹجک پوزیشن برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے. اور PNSC کا یہ معاہدہ اس سمت میں ایک اور مضبوط قدم ہے۔ اس اقدام سے پاکستان کی Maritime Industry میں سرمایہ کاری کے دروازے کھلیں گے اور PNSC کا عالمی مارکیٹ میں اثرورسوخ مزید بڑھے گا۔
Source: PNSC – Stock quote for Pakistan National Shipping Corporation – Pakistan Stock Exchange (PSX)
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔



