اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز: فائنانشل رزلٹس میں Cash Dividend کا اعلان

اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز نے فائنانشل رزلٹس کا اعلان کر دیا ہے۔ Cash Dividend کے اعلان سے سرمایہ کاروں میں فروخت کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

اینگرو پولیمر کے متاثر کن معاشی نتائج

 

کمپنی کی طرف سے آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں جمع کروائے گئے ڈیکلیریشن کے مطابق اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز (EPCL) کے شیئر ہولڈرز کا غیر معمولی اجلاس 14 اپریل کو کراچی میں ہوا۔ جس میں رواں سال کے پہلے کوارٹر کیلیے 10 فیصد Cash Dividend کی منظوری دی گئی۔ تاہم کسی قسم کے بونس یا رائٹ شیئرز جاری نہیں کئے گئے۔

 

PSX کے جاری کردہ اعلان میں بتایا گیا ہے کہ پہلے کوارٹر میں کمپنی کا منافع 1 کروڑ 36 لاکھ روپے رہا۔ جو کہ گذشتہ کوارٹر کی نسبت 15 فیصد زیادہ ہے۔ اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طرف سے کمپنی کے نئے پراجیکٹس اور برآمدی مارکیٹس میں وسعت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ جس پر شیئر ہولڈرز نے اطمینان کا اظہار کیا۔

اسٹاک ویلیو پر اثرات

 

مثبت معاشی نتائج سامنے آنے پر سرمایہ کاروں کی طرف سے پرافٹ ٹیکنگ اور شدید فروخت شروع ہو گئی جس سے EPCL کی اسٹاک ویلیو دن کے اختتام پر 1 روپے 53 پیسے کمی کے ساتھ 44 روپے 44 پیسے کی سطح پر آ گئی۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 45 روپے 55 پیسے سے 43 روپے 87 پیسے کے درمیان رہی۔

 

نتائج کو دیکھتے ہوئے معاشی ماہرین Bullish جھکاؤ (Bias) جاری رہنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اس سطح پر خریداری کی ایڈوائس دے رہے ہیں۔ جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز اوپر کی ریلی کو ظاہر کر رہے ہیں۔ اس وقت بھی EPCL اپنی 20 روزہ Moving Average سے اوپر ہے۔ جبکہ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 65 پر ہے۔

اسکے سپورٹ لیولز 44.10, 43.60 اور 43.10 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 44.80, 45.30 اور 45.80 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ اپنی 100 روزہ Moving Average سے اوپر آ جائے گا۔ جو کہ اسکی Bullish ٹرینڈ لائن ہے۔

اینگرو پولیمر کا تعارف

اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز پاکستان کے بڑے کاروباری گروپس اینگرو کارپوریشن کا اہم حصہ ہے جو کہ ملٹی نیشنل بزنس گروپ داؤد ہرکولیس کی پاکستانی شاخ ہے ۔ اس کا قیام کمپنیز آرڈینینس 1984 (جسے بعد میں کمپنیز ایکٹ 2017 سے تبدیل کر دیا گیا) کے تحت عمل میں لایا گیا۔

اس کا بنیادی سرمایہ 4 ارب روپے سے زائد ہے۔ جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ادا شدہ سرمایہ 90 کروڑ 82 لاکھ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ کیلئے 3 کروڑ 18 لاکھ شیئرز دستیاب ہیں۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 35 فیصد بنتے ہیں۔

اوپر بیان کئے گئے اعداد و شمار سے کمپنی اسٹرینتھ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اسکے قیام کا بنیادی مقصد کیمیکل پروڈکٹس بالخصوص پولی وینائل کلورائیڈ کی پیداوار اور پاکستان کے علاوہ خلیجی اور یورپی ممالک کو برآمدات ہیں۔ یہ PSX کے انتہائی متحرک اسٹاکس میں شامل ہے۔ اسے Holding اور انٹرا ڈے کے لئے یکساں مقبولیت حاصل ہے۔ EPCL کا طویل المدتی ہدف 150 روپے فی شیئر قدر کا حصول ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button