ایشیئن مارکیٹس میں منفی رجحان پر کاروباری ہفتے کے آخری دن کا اختتام ۔

آج ایشیئن مارکیٹس میں مندی کا رجحان رہا۔ چینی معیشت کی سست روی، عدم استحکام رسد اور جاپانی ین کے فنڈامینٹلز کا کمزور ہونا ایسی وجوہات ہیں۔ جو ایشیئن مارکیٹس کے مومینٹم کو مسلسل نیچے کی طرف لا رہی ہیں۔ چین کا شنگھائی کمپوزیٹ انڈیکس 19 پوائنٹس کی کمی سے 3258 پر بند ہوا۔ چین ہی کی شینزین مارکیٹ کا انڈیکس 158 پوائنٹس کی کمی سے 12358 پر آ گیا۔ جاپان کی نیکائی۔225 مارکیٹ میں دن کی مثبت ابتداء کے بعد مومینٹم برقرار نہ سکا اور دن کا اختتام 11 پوائنٹس کی کمی سے 28930 کے بینچ مارک پر ہوا۔ کورین حکومت کی طرف سے افراط زر کی تشویشناک رپورٹ کے بعد کورین کوسپی بھی دن بھر مکسڈ ٹرینڈ کے بعد 15 پوائنٹس کی کمی کے بعد 2492 پر بند یوئی۔ آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج جو کہ ایشین مارکیٹ انڈیکس کے طور پر ہی رجسٹرڈ ہے محض ایک پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 7114 پر بند ہوئی۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مارکیٹس افراط زر کے اثرات کی وجہ سے مومینٹم حاصل نہیں کر پا رہیں۔ آسٹریلیا کی طرح نیوزی لینڈ اسٹاکس بھی 129 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 11684 پر اختتام پزیر ہوئی۔ ملائیشین اسٹاکس کا انڈیکس 12 پوائنٹس کم ہو کر  1504 کے بینچ مارک پر مختتم ہوئی۔ تائیوان کی ٹی۔سیک مارکیٹ 12 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15408 پر آ گئی۔ انڈیا کی نیفٹی 198 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 17758 پر ہالٹ ہوئی۔ جبکہ انڈیا کی ممبئی سینسیکس میں بھی شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔  دو دن پہلے 60 ہزار پوائنٹس کے بینچ مارک کو عبور کرنے کا اعزاز حاصل کرنیوالی ممبئی سینسیکس آج اسے برقرار نہ رکھ سکی اور  انڈیکس نے651 پوائنٹس کی کمی سے 59646 پر کاروباری ہفتے کا اختتام کیا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button