پاکستانی اسٹاکس کا جائزہ

27 ستمبر 2022 ء: آج پاکستانی اسٹاکس میں اچھا Volume اور Capitalization نظر آ رہے ہیں۔ گذشتہ دو ہفتوں سے ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر میں آنے والی تیزی کے ساتھ ٹی۔آر۔جی (TRG )مسلسل قدر حاصل کر رہا ہے۔ آج بھی ٹی۔آر۔جی کے حصص کی قیمت 4 روپے اضافے کے ساتھ 130 روپے 65 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اب تک اسکے 75 لاکھ سے زائد حصص کا لین دین ہو چکا ہے۔ جبکہ ابھی مارکیٹ میں سرگرمیاں شروع ہوئے محض آدھا گھنتہ ہی گزرا ہے۔ کراچی الیکٹرک ( KEL ) میں بھی 75 لاکھ کے قریب حصص کا کاروبار ہو چکا ہے۔ جبکہ اسکی قدر 7 پیسے کے اضافے کے ساتھ 3 روپے 2 پیسے ہو گئی ہے۔ آج فوجی سیمنٹ (FCCL ) کے حصص کی قدر 34 پیسے اضافے کے ساتھ 15 روپے 65 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے جبکہ سیمنٹ سیکٹر کا یہ اسٹاک 47 لاکھ حصص کا بزنس سمیٹ چکی ہے۔ سنرجیکو پاکستان ( CNERGY ), ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ ( WTL ), ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز (TPLP ), یونٹی فوڈز لیمیٹڈ (UNITY ), پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ ( PRL ), ایگری ٹیک لیمیٹڈ ( AGL ), ہیزکول لیمیٹڈ (HASCOL ) اور سوئی ناردرن گیس پائپ لیمیٹڈ (SNGPL ) میں بھی حصص کا اچھا والیوم اور سرمایہ کاری کا اچھا حجم دکھائی دے رہا ہے۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سیکٹرز میں سے سب سے نمایاں سرمایہ کاری ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر، سیمنٹ سیکٹر اور فوڈز اینڈ ہرسنل کیئر سیکٹر میں دکھائی دے رہی یے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے رجحان کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ ٹییکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری کا رجحان آنے والے دنوں میں بھی جاری رہنے کی توقع ہے

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button