آج پاکستانی اسٹاکس کی کارکردگی کا جائزہ
آج پاکستانی اسٹاکس میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کا حجم TRG Pakistan میں نظر آ رہا ہے جس نے آج مسلسل چوتھے دن UpperCap کیا ہے۔ اسکی فی شیئر قیمت 7 روپے 32 پیسے کے اضافے کے ساتھ 116 روپے 84 پیسے پر آ گئی ہے۔ اب تک TRG میں 1 کروڑ 56 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ ورلڈ کال ٹیلی کمیونیکیشن لیمیٹڈ ( WTL ) میں اب تک 63 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔ کراچی الیکٹرک ( KEL ) میں بھی خرید و فروخت کا اچھا رجحان دکھائی دے رہا ہے اور اب تک 62 لاکھ سے زائد کا Volume کراچی الیکٹرک کو حاصل ہو چکا ہے۔ ان کے علاوہ ہیزکول لیمیٹڈ ( HASCOL) ، ہم ٹیلی ویژن نیٹ ورک ( HUMNL ), ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز ( TPLP ), اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکل لیمیٹڈ ( EPCL) نیٹ سول ٹیکنالوجیز ( NETSOL , ایوینسیون لیمیٹڈ ( AVN ) اور ٹیلی کارڈ لیمیٹڈ بھی نمایاں سرمایہ کاری حجم ( Capitalization )حاصل کرنیوالے اسٹاکس میں شامل ہیں۔ اگر سیکٹرز کی کارکردگی ( Sectors Performance) کا جائزہ لیں تو آج ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کا حجم نظر آ رہا ہے۔ اسکے علاوہ کیمیکل سیکٹر میں بھی شیئرز کا اچھی خرید و فروخت جاری ہے۔ حصص کی قدر ( Share value ) کے لحاظ سے کولگیٹ پاکستان( COLG ) سب سے نمایاں ہے جس کی فی شیئر قدر 121 روپے اضافے کے ساتھ 2139 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔