آج پاکستانی اسٹاکس کے والیوم لیڈرز

آج پاکستانی اسٹاکس میں سے 3 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت کے ساتھ ہیزکول لیمیٹڈ (HASCOL ) والیوم لیڈر رہا۔ اسکے شیئرز کی قدر بھی 12 پیسے اضافے کے ساتھ 6 روپے 81 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔ جبکہ ایک کروڑ 30 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL) دوسرے اور 1 کروڑ 10 لاکھ شیئرز کے ساتھ جی۔تھری ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ کلاس بی (GTECHBR ) تیسرے نمبر پر رہا۔

ان کے علاوہ نشاط چونیاں پاور لیمیٹڈ (NCPL ), پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لیمیٹڈ (PTC )، یونٹی فوڈز لیمیٹڈ (UNITY ), ٹی۔آر۔جی پاکستان (TRG ), اٹک ریفائنری لیمیٹڈ (ATRL ), پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ (PRL) اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لیمیٹڈ (OGDC ) بھی نمایاں اسٹاکس میں شامل ہیں

سیکٹر پرفارمنس کے لحاظ سے آج پیٹرولیم ریفائنریز سیکٹر سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization ) اور شیئرز کی تعداد (Shares Volume ) میں بہترین سیکٹر رہا جبکہ فوڈ اینڈ پرسنل کیئر سیکٹر میں بھی اچھی خرید و فروخت نظر آئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button