آج پاکستانی اسٹاکس کے والیوم لیڈرز

آج کا Volume Leader دو کروڑ اڑسٹھ لاکھ حصص ( Shares ) کے لین دین کے ساتھ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز (TPLP ) رہا جس کے حصص کی قدر ایک روپے 44 پیسے اضافے کے ساتھ 21 روپے 16 پیسے پر آ گئی ہے۔ جبکہ 2 کروڑ 8 لاکھ حصص کے ساتھ ٹی۔آر۔جی پاکستان (TRG ) دوسرے اور 1 کروڑ 28 لاکھ کے ساتھ کراچی الیکٹرک (KEL ) تیسرے نمبر پر رہا۔ ان کے علاوہ سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ ( CNERGY ) , ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ ( WTL ), فوجی سیمنٹ ( FCCL ), غنی گیس لیمیٹڈ ( GGL ), یونٹی فوڈز لیمیٹڈ ( UNITY ), پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ ( PRL ) اور ٹی۔پی۔ایل ( TPL ) سرمایہ کاری کا اچھا حجم اور والیوم کے لحاظ سے نمایاں رہے۔
حصص کی قدر میں اضافے کے لحاظ سے گندھارا انڈسٹریز لیمیٹڈ ( GHNL) سب سے نمایاں رہا۔ جس کے حصص کی قدر میں 10 روپے 77 پیسے اضافے کے اضافے کے ساتھ 154 روپے 44 پیسے پر آ گئی ہے۔ سیکٹر پرفارمنس کے لحاظ سے پراپرٹی سیکٹر، سیمنٹ سیکٹر اور ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹرز نمایاں رہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button