آج کے نمایان پاکستانی اسٹاکس (Volume Leaders) کا جائزہ

آج پاکستان کے شیئر بازار میں 18 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 6 ارب 66 کروڑ روپے رہی۔ آج پاکستانی اسٹاکس کا والیوم لیڈر 1 کروڑ 94 لاکھ شیئرز کے ساتھ یونٹی فوڈز (UNITY) رہا۔ جبکہ 1 کروڑ 61 لاکھ شیئرز کے لین دین کے ساتھ ہیزکول پیٹرولیم لیمیٹڈ (HASCOL) دوسرے اور 1 کروڑ 45 لاکھ شیئرز کے ساتھ ٹی۔آر۔جی پاکستان (TRG) تیسرے نمبر پر رہا۔
ان کے علاوہ سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC), جے۔ایس گلوبل بینک (JSBL), ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز (TPLP), ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL), لوٹ کیمیکل پاکستان لیمیٹڈ (LOTCHEM) اور جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی لیمیٹڈ (JSCL) بھی اپنے شیئر والیوم کے لحاظ سے نمایاں اسٹاکس میں شامل ہیں۔
سیکٹرز کی کارکردگی (Sector’s Performance) کا جائزہ لیں تو ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اور پراپرٹیز سیکٹر سرمائے کے بہترین حجم (Capitalization) کے لحاظ سے سب سے بہترین رہے جبکہ شیئرز کی قدر (Shares Value) کے لحاظ سے ٹی۔آر۔جی پاکستان لیمیٹڈ (TRG) سب سے نمایاں رہا جس کی قدر 7 روپے 49 پیسے کے اضافے کے ساتھ 148 روپے 33 پیسے فی شیئر کی سطح پر آ گئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔