امریکی اسٹاکس: ملا جلا اور مثبت رجحان
آج ڈالر انڈیکس ( DXY ) اور امریکی ڈالر سے منسلک سرمایہ کاری بانڈز کی حاصلات میں کمی آنے کے بعد امریکی اسٹاکس میں زبردست تیزی واقع ہوئی ہے۔ Dow Jones اسوقت 164 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 30349 کی سطح پر آ گئی ہے۔ جبکہ Nasdaq بھی 40 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 10715 کی سطح پر آ گئی ہے
آج دیگر امریکی اسٹاک برینڈز میں سے S&P500 بھی ملے جلے رجحان اور 21 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 3699 کی سطح پر ہے۔ آج Russel2000 میں بھی ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور انڈیکس 11 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1746 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ جبکہ نیویارک اسٹاک ایکسچینج ( NYSE ) بھی 51 پوائنٹس اوپر 13975 پر آ گئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔