امریکی مارکیٹ میں کاروباری دن کا منفی آغاز۔ یورپی مارکیٹس میں مثبت رجحان
امریکی مارکیٹس ( U.S Markets ) میں کاروباری دن کا آغاز منفی سطح پر ہوا ہے۔ Dow Jones Industrial Average اسوقت 121 پوائنٹس کی کمی سے 29469 کی سطح پر آ گئی ہے۔ دوسری طرف Nasdaq100 ملے جلے رجحان کے ساتھ 16 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11326 کی سطح پر مثبت زون میں داخل ہو رہی ہے۔ جبکہ نیو یارک اسٹاک ایکسچینج ( NYSE ) 149 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 13647 پر آ گئی ہے۔ دوسری طرف یورپی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان اور اتار چڑھاؤ اختتامی سیشن میں جاری ہے FTSEMIB آج 140 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 21207 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ جبکہ FTSE100 بھی کافی حد تک بحال ہوئی ہے ۔ برطانوی پاؤنڈ کی Recovery کے ساتھ اسٹاکس میں بھی سرمایہ کاری حجم بڑھتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اگرچہ FTSE100 ب اسوقت مثبت سطح پر ہے لیکن 2 پوائنٹس کے ساتھ۔ آج انڈیکس منفی سطح سے بحالی کے بعد 7 ہزار کی نفسیاتی حد دوبارہ عبور کر کے 7020 پر آ گیا ہے۔ دیگر یورپی مارکیٹس میں بھی کسی حد تک انڈیکس بحال ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔