ایشیائی مارکیٹس میں دن کا مثبت اختتام ۔

آج ایشیائی مارکیٹس میں کاروباری دن کا ملے جلے لیکن مثبت ٹرینڈ پر اختتام ہوا ہے۔ چین کی نیکائی 225 مارکیٹ 162 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 28641 کے بینچ مارک پر اختتام پزیر ہوئی۔ چین کی شنگھائی مارکیٹ دن بھر ملے جلے رجحان کے بعد 10 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 3236 پر ہالٹ ہوئی۔ بھارت کی ممبئی سینسیکس 59 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 58833 پر بند ہوئی۔ ممبئی سینسیکس 60 ہزار کا تاریخی ہدف عبور کرنیوالی دنیا کی پہلی اسٹاک مارکیٹ ہے لیکن گزشتہ ہفتے حاصل کیا گیا یہ لیول برقرار نہ رہ سکا اور اسکے بعد سے مارکیٹ مکسڈ ٹرینڈ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ۔ کورین کوسپی میں آج بھی ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ تاہم معمولی 3 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں کا اختتام 2481 پر ہوا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس آج 162 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 28641 پر آ گیا۔ سنگاپور کا اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس 3 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3249 پر مختتم ہوا۔ آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج 56 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 7104 اور نیوزی لینڈ اسٹاکس انڈیکس 11 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 11608 پر بند ہوا۔ جبکہ تائیوان کی ٹی۔سیک 78 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15278 پر اور برسا ملائیشین اسٹاکس 4 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1500 پر بند ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button