عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان

آج ایشیائی مارکیٹس (Asian Markets ) سوائے Shinghai Composite کے تیزی کے رجحان کے ساتھ بند ہوئیں ۔ Shinghai Composite لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملے جلے رجحان کے ساتھ 3 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3080 کی سطح پر بند ہوئی ہے۔ جبکہ Nikkei225 میں دن کا اختتام 380 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 27156 پر اختتام پزیر ہوئی۔ Hangseng آج 301 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 16914 پر بند ہوئی۔ تائیوان کے T.Seng میں کاروباری سرگرمیاں 158 پوائنٹس اوپر 13 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 13124 پر بند ہوئیں۔ Kospi بھی 30 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 2224 پر مختتم ہوئی۔

آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX ) میں بھی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ آج عالمی بانڈز اور آسٹریلین ڈالر (AUD ) کی قدر نیچے آنے سے ASX200 میں دن کا اختتام 114 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ 6779 پر ہوا ہے۔ NZX50 میں بھی دن کا اختتام 81 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 10847 پر ہوا ہے۔

امریکی ڈالر اور اس سے منسلک بانڈز کے نیچے آنے سے آج یورپی مارکیٹس میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ FTSE100 میں 71 پوائنٹس کی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 7 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بالکل قریب ہے۔ اور 6991 کی سطح پر مثبت رجحان کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ آج برطانوی بانڈز سے سرمایہ اسٹاکس کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔ Dax30 میں بھی مثبت صورتحال ہے یعنی 195 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس 12814 کی سطح پر آگے بڑھ رہا ہے جبکہ ابھی دن کا ابتدائی سیشن ہے۔ نیدرلینڈ کی HEX میں بھی 132 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے جس کے بعد انڈیکس 132 پوائنٹس اوپر 10449 پر آ گیا ہے۔

آج MOEXRUSS میں بھی کاروباری دن کی ابتداء 11 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2024 کی سطح پر ہوئی ہے۔ FTSEMIB میں بھی آج سرمایہ کاری کا بہترین حجم اور شیئر والیوم دیکھا جا رہا ہے۔ مارکیٹ 341 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 21661 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ SMI بھی 77 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 10576 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے جبکہ IBEX35 اسوقت 72 پوائنٹس اوپر 7630 اور CAC40 بھی 58 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 6101 پر آ گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button